حیدرآباد

بی آر ایس کارپوریٹر کا نگریس میں شامل

شہر کے ہستینا پورم ڈیویژن کی کارپوریٹر (بی آر ایس) بانوتھ سجاتانائک آج گاندھی بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

حیدرآباد: شہر کے ہستینا پورم ڈیویژن کی کارپوریٹر (بی آر ایس) بانوتھ سجاتانائک آج گاندھی بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
کاروان اسمبلی حلقہ کے ڈیفنس کالونی کے نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

تلنگانہ ریاستی کانگریس پارٹی امور کے انچارج دیپا داس منشی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ، وزراء پونگولیٹی سرینواس ریڈی، تملا ناگیشور راؤ کی موجودگی میں انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔

آج کرمن گھاٹ کے سابق چیئرمین ہنومان دیواستھانم ایشورمان یادو بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس پروگرام میں ٹی پی سی سی تشہیری کمیٹی کے چیرمین مدھو یاشکی گوڑ، اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین مالریڈی رام ریڈی، جی ایچ ایم سی کانگریس پارٹی فلور لیڈر، لنگوجی گوڈا ڈیویژن کارپوریٹر درپلی راج شیکھر ریڈی اور دیگر موجود تھے۔