چھتیس گڑھ میں 22 نکسلائٹس گرفتار، دھماکو اشیاء ضبط
چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں 3 مقامات سے 22 نکسلائٹس کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے دھماکو اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

بیجاپور (پی ٹی آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں 3 مقامات سے 22 نکسلائٹس کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے دھماکو اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ کوبرا (کمانڈو بٹالین) اور مقامی پولیس کی مشترکہ ٹیم کی علاقہ میں غلبہ پانے کی کارروائی کے دوران منگل کے روز اُسور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ٹیکمٹلہ گاؤں کے قریب جنگلاتی علاقہ سے نچلے کیڈر کے 7 نکسلائٹس کو پکڑا گیا۔
6 دیگر نکسلائٹس کو جنگلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بیلچار گاؤں کے قلعوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ 9 کیڈرس کو نیلاسنار پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کنداکرکا گاؤں کے جنگل سے گرفتار کیا گیا۔
ان دونوں کارروائیوں میں سیکوریٹی عملہ کی علیحدگی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے نکسلائٹس کے قبضہ سے جن کی عمریں 19 اور 45 سال کے درمیان ہیں‘ ٹفن بم‘ جلیٹن اسٹکس‘ ڈیٹونیٹرس‘ الکٹرک وائرس‘ بیاٹریز‘ ماؤسٹوں کے پمفلٹس اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔