حیدرآباد

حیدرآباد:نائجیریائی باشندہ گرفتار۔ایک کروڑروپئے مالیت کی منشیات ضبط

شہرحیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقہ میں منشیات فروخت کرنے والے ایک نائجیریائی باشندہ کو گرفتارکرلیاگیااور اس کے پاس سے منشیات ضبط کی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقہ میں منشیات فروخت کرنے والے ایک نائجیریائی باشندہ کو گرفتارکرلیاگیااور اس کے پاس سے منشیات ضبط کی گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

ڈی سی پی وجئے کمارنے میڈیا کے سامنے اس ملزم کو پیش کیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ نائیجریائی باشندہ اسٹوڈنٹ ویزا پر ہندوستان آیا تھا۔

وہ گوا میں بھی منشیات سپلائی کررہا تھا۔اس کو حیدرآباد کے علاقہ ارم منزل کے قریب گرفتار کیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملک کے کئی علاقوں میں اس نے منشیات فروخت کی۔پولیس نے ایک کروڑروپئے کی منشیات کے ساتھ ساتھ 9سل فونس بھی اس کے پاس سے ضبط کرلئے۔