شمالی بھارت

پوسٹرس میں کلپنا سورین کی بڑی تصویر پر تنازعہ

انڈیا بلاک کی میگاریالی سے قبل پوسٹسرس میں کلپناسورین کی تصویر کو نمایاں کرنے پرتنازعہ پیدا ہوگیا۔

رانچی: انڈیا بلاک کی میگاریالی سے قبل پوسٹسرس میں کلپناسورین کی تصویر کو نمایاں کرنے پرتنازعہ پیدا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی

جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی اور دیگرمقامات پرریالی کے پوسٹرس اور بینرس جابجالگائے گئے جن میں کلپنا سورین اور ان کے شوہرسابق چیف منسٹر ہیمنت سورین کی تصاویر کو نمایاں کیاگیا۔

چیف منسٹر جھارکھنڈ چمپئی سورین اور انڈیا بلاک کے دیگرقائدین کی تصاویر کا سائزچھوٹا ہے۔اسے ہیمنت سورین کی غیرموجودگی میں جو جیل میں ہیں کلپناسورین کی خود کو منوانے کی کوشش کے طور پردیکھاجارہا ہے۔

بی جے پی نے الزام عائد کیاکہ یہ قبائلی چیف منسٹر کو نیچادکھانے کی کوشش ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدربابولال مرانڈی نے کہا کہ اسے نیائے ریالی کے بجائے آدیواسی اپمان ریالی کہناچاہئیے کیونکہ ریالی کے پوسٹرس میں آدیواسی چیف منسٹرچمپئی سورین کی تصویر نہیں ہے۔

جے ایم ایم نے تاہم اس کی تردید کی اور کہاکہ پوسٹرس میں چیف منسٹر کی تصویر موجود ہے۔ پارٹی ترجمان سپریوبھٹاچاریہ نے کہا کہ بابولال مرانڈی کو اپنی آنکھوں کا معائنہ کرالیناچاہئیے کیونکہ انہیں چیف منسٹر کی تصویر دکھائی نہیں دے رہی ہے۔