حیدرآباد
ٹرینڈنگ

دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری

بورڈ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ امتحانات 18 مارچ سے 2 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ امتحانات صبح 9.30 سے 12.30 بجے تک ہوں گے۔

حیدرآباد: محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ بورڈ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ امتحانات 18 مارچ سے 2 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ امتحانات صبح 9.30 سے ​​12.30 بجے تک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

محکمہ تعلیم کے مطابق 18 کو فرسٹ لینگوئج، 19 کو سکینڈ لینگوئج، 21 کو انگلش، 23 کو ریاضی، 26 کو سائنس کا پہلا پرچہ، 28 کو سائنس کا دوسرا پرچہ، 30 کو سوشل اسٹڈیز، یکم اپریل کو ووکیشنل کورسز کے لیے سنسکرت کا پہلا پرچہ، 2 اپریل کو عربی کا پہلا پرچہ اور دوسرا پرچہ ہوگا۔