حیدرآباد

تمام مستحق افراد کو اندرما ں مکانات فراہم کرنے کا منصوبہ:وزیرامکنہ پی سرینواس ریڈی

پی سرینواس ریڈی نے عہدیداروں کو مکانات کی تعمیر کے لئے 3 اور 4 ماڈل تیار کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر نے کہا کہ وزیراعلی جلد ہی اندراما ں مکانات کا جائزہ لیں گے اور پھر طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر امکنہ پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاست میں غریبوں کو مکانات مختص کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ تمام مستحق افراد کو اندرما ں مکانات فراہم کرنے کے لیے منصوبہ تیار کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

انہوں نے آج محکمہ امکنہ کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو مکانات کی تعمیر کے لئے 3 اور 4 ماڈل تیار کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر نے کہا کہ وزیراعلی جلد ہی اندراما ں مکانات کا جائزہ لیں گے اور پھر طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے۔