حیدرآباد
ہریانہ کی طالبہ نے حیدرآباد میں خودکشی کرلی
پولیس نے بتایا کہ گھریلومسائل کی وجہ سے انجلی تناو کی شکارہوگئی جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اطلاع ملتے ہی عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ہریانہ کی ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔شہر کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی(ایفلو) میں ایک طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ اس لڑکی کی شناخت 22سالہ انجلی کے طور پر کی گئی ہے جو ایم بی سی ہاسٹل سیتاپھل منڈی میں مقیم تھی۔
وہ ایم اے انگریزی کی تعلیم حاصل کررہی تھی۔پولیس نے بتایا کہ گھریلومسائل کی وجہ سے انجلی تناو کی شکارہوگئی جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اطلاع ملتے ہی عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔