دہلی

راہول گاندھی نے کانگریس کی چندہ مہم میں عطیہ دیا

اجئے ماکن نے راہول گاندھی کو بتایا کہ مہاراشٹرا نے تاحال سب سے زیادہ ڈونیشن دیا ہے۔ اس کے بعد راجستھان اور اترپردیش کا نمبر ہے۔ کانگریس نے کراؤڈ فنڈنگ مہم پیر کے دن شروع کی تھی۔

نئی دہلی: کانگریس صدر راہول گاندھی نے منگل کے دن اپنی پارٹی کی چندہ مہم میں عطیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا زرتعاون مل جل کر رہنے والے اور ترقی پسند ہندوستان کے لئے ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ میں آپ سبھی سے ڈونیشن دینے اور ہندوستان کی روح کو بچانے کی مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے موضع اُودنڈا پور منڈل تانڈور میں “تعلیمِ بالغان و بالغات”کا آغاز
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

 انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں انہیں ڈونیٹ فار دیش مہم کے لئے عطیہ دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ راہول گاندھی نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کتنی رقم کا ڈونیشن دیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے خازن اجئے ماکن سے پوچھا کہ کانگریس پارٹی کے لئے کتنی رقم اکٹھا ہوسکتی ہے۔

 اجئے ماکن نے کہا کہ پارٹی نے تاحال کوئی نشانہ مقرر نہیں کیا ہے لیکن یہ رقم توقع سے زائد ہوسکتی ہے۔ اس سوال پر کہ کونسی تنظیم زیادہ فنڈس دے رہی ہے‘ اجئے ماکن نے راہول گاندھی سے کہا کہ فنڈس کا حساب ریاستوں کے لحاظ سے لگایا جارہا ہے‘ تنظیموں کے لحاظ سے نہیں۔

 راہول گاندھی نے کہا کہ یوتھ کانگریس‘ این ایس یو آئی اور مہیلا کانگریس کو بھی مہم میں آگے آنا چاہئے۔ پروفیشنل کانگریس کو عطیات کے معاملہ میں نمبر وَن ہونا چاہئے۔ اجئے ماکن نے راہول گاندھی کو بتایا کہ مہاراشٹرا نے تاحال سب سے زیادہ ڈونیشن دیا ہے۔ اس کے بعد راجستھان اور اترپردیش کا نمبر ہے۔ کانگریس نے کراؤڈ فنڈنگ مہم پیر کے دن شروع کی تھی۔