سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

وزیر اعظم نے صدر جنوبی آفریقہ کو تلنگانہ کی ”صراحی“ کا تحفہ دیا

وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ کی خوبصورت صراحی کی ایک جوڑی کا جنوبی آفریقہ کے صدر کے رام پھوساکو تحفہ دیا جبکہ انہوں نے میزبان ملک کی خاتون اول و رام پھوسا کی اہلیہ کوناگالینڈ کی شال تحفہ میں دی۔

نئی دہلی: آرٹ ورک (فن پارے) اور ہندوستانی ورثہ کی عکاسی کرنے والی روایتی اشیاء جو،ہانسبرگ میں برکس سربراہی سمٹ میں چند عالمی قائدین کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے پسند کے تحائف رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد
ایمپیریل ہائ اسکول نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات

وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ کی خوبصورت صراحی کی ایک جوڑی کا جنوبی آفریقہ کے صدر کے رام  پھوساکو تحفہ دیا جبکہ انہوں نے میزبان ملک کی خاتون اول و  رام پھوسا کی اہلیہ کوناگالینڈ کی شال تحفہ میں دی۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ ”بیدری صراحی“ خالص ہندوستانی اختراع ہے اور یہ کرناٹک کے شہر بیدر سے منسوب ہے۔ اس صراحی(گلدان) کو جست(زنک) کاپر اور دیگر مرکب دھاتوں سے ڈھالا جاتا ہے۔

 کاسٹنگ پر خوبصورت نقش کندہ ہیں جس پر چاندی کے تاروں کا خوبصورتی سے کام کیا جاتا ہے۔ اس کا سٹنگ(صراحی) کو بیدر قلعہ کی ایک خاص مٹی کے محلول میں بھگوایا جاتا ہے جس میں اکسیڈائزنگ کی خصوصیت موجود رہتی ہیں جس سے جست کا مرکب، سیاہ چمکدار ہوجاتا ہے اور چاندی کا جڑنا، سیاہ پس منظر میں انتہائی چمکدار وخوبصوت ہوتا ہے۔

اس تحفہ میں چاندی کی نقاشی بھی تھی جسے پہلے کا غذ پر اتارا جاتا ہے پھر اس کو چاندی کی چادر پر منتقل کیا جاتا ہے۔ناگا شال، ٹکسٹائل کا ایک منفرد آرٹ ہے جسے ملک کے شمال مشرقی علاقہ ناگا لینڈ کے قبائیلی، تیار کرتے ہیں۔

 ہر ایک ناگا شال کی ایک منفرد تاریخ رکھتی ہے۔ مودی نے یہ شال جنوبی آفریقہ کے صدر کی اہلیہ کو پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے مدھیہ پردیش کی گونڈ پینٹنگ برازیل کے صدر کو تحفہ میں دیا۔