تلنگانہ
تلنگانہ میں ایک شخص کے پاس سے 50لاکھ روپئے کی رقم ضبط
کمنشرپولیس سدی پیٹ انورادھا نے کہا کہ گجویل انسپکٹرسائیدا،ایڈیشنل انسپکٹرایم راجو ور دیگر گاڑیوں کی تلاشی کا کام کررہے تھے کہ اس شخص کی کار کو روکا گیا ۔ کار کی تلاشی کے دوران یہ رقم ضبط کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے 50لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی۔گجویل میں کل 9بجے شب یہ شخص جارہا تھا جس کی شناخت 45سالہ رتناکرکے طورپر کی گئی ہے۔
کمنشرپولیس سدی پیٹ انورادھا نے کہا کہ گجویل انسپکٹرسائیدا،ایڈیشنل انسپکٹرایم راجو ور دیگر گاڑیوں کی تلاشی کا کام کررہے تھے کہ اس شخص کی کار کو روکا گیا۔کار کی تلاشی کے دوران یہ رقم ضبط کی گئی۔