جرائم و حادثات

زیرجامہ چھپاکرلایاگیا سونا شمس آبادایرپورٹ پر ضبط

زیرجامہ چھپا کرلائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: زیرجامہ چھپا کرلائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

یہ مسافرجدہ سے حیدرآباد پہنچا تھا۔اس نے اپنے زیرجامہ 650گرام کے دوسونے کے بسکٹس اور طلائی چین چھپاکرلائی تھی جس کو سامان کی تلاشی کے دوران کسٹم کے عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔

اس مسافر کو حراست میں لے لیاگیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایما پریہ زرد دھات لائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران جنوبی ہند کے اس بڑے ایرپورٹ پر سونے کی اسملنگ کے کئی واقعات کو کسٹم کے عہدیداروں کی چوکسی کی وجہ سے ناکام بنادیاگیاہے۔