تلنگانہ

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ،بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ کے سبب عوام کو دشواری کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اورآندھراپردیش میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ کے سبب عوام کو دشواری کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
یورپ میں قیامت خیز گرمی، شہریوں کو وارننگ جاری
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

مئی کے وسط میں درج کیاجانے والا درجہ حرارت اپریل کی ابتدا ہی میں دیکھاجارہا ہے۔ریاست کے بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق درجہ حرارت میں معمول سے تین تا چارڈگری کا اضافہ دیکھاگیا ہے۔ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت44ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

بعض مقامات پر درجہ حرارت 40تا42ڈگری سلسیس کے درمیان درج کیاجارہا ہے۔

اسی دوران اے پی کے رائل سیما خطہ کے مقامات نندیال، کرنول،کڑپہ، چتور، تروپتی وسطی ساحلی آندھراپردیش کے پرکاشم، پلناڈو،ایلورو میں شمالی ساحلی اضلاع سریکالم، پاروتی پورم منیم اور وجیانگرم میں گرمی کی شدت زائد درج کی گئی۔

نندیال ضلع کے آلموردرجہ حرارت 44.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔