دہلی
وقف قانون کے خلاف درخواستیں خارج کردی جائیں: مرکز
مرکز نے جمعہ کے دن سپریم کورٹ سے خواہش کی کہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے دستوری جواز کے خلاف داخل درخواستیں خارج کردی جائیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) مرکز نے جمعہ کے دن سپریم کورٹ سے خواہش کی کہ وقف ترمیمی قانون 2025 کے دستوری جواز کے خلاف داخل درخواستیں خارج کردی جائیں۔
اس نے کہا کہ اس قانون پر مکمل امتناع عائدنہیں کیاجاسکتا۔ مرکز نے 1332 صفحات پر مشتمل ابتدائی جوابی حلفنامہ داخل کیا۔
اس نے متنازعہ قانون کی مدافعت کی اور کہا کہ 2003ء کے بعد وقف اراضی میں 20لاکھ ہیکٹر کا چونکادینے والا اضافہ ہوا۔
حلفنامہ میں کہاگیاکہ مغل دور‘ ماقبل آزادی دور اور آزاد ہندوستان میں ملک میں وقف اراضی جملہ 18,29,163.896 ہیکٹرس رہی۔
حلفنامہ وزارتِ اقلیتی امور کے جوائنٹ سکریٹری شیرشاہ سی شیخ محی الدین نے داخل کیا۔ چیف جسٹس سنجیوکھنہ کی بنچ عبوری حکم جاری کرنے کیلئے 5مئی کو معاملہ کی سماعت کرے گی۔