جرائم و حادثات

شادی میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران کار کی ٹکر،2 افراد ہلاک

یہ حادثہ ضلع کے اورواکونڈم منڈل میں کل شام اُس وقت پیش آیا جب ایک کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار شادی کی تقریب سے واپس ہونے والوں میں گھس پڑی۔

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہونے والے افراد کو کار نے ٹکر دے دی۔ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آئے اس سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اور مزید تین افراد شدید طورپرزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

یہ حادثہ ضلع کے اورواکونڈم منڈل میں کل شام اُس وقت پیش آیا جب ایک کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار شادی کی تقریب سے واپس ہونے والوں میں گھس پڑی۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے اس واقعہ کے خلاف بڑے پیمانہ پر دھرنا دیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ ان احتجاجیوں نے پولیس سے بحث وتکرار کی اور اس حادثہ کی وجہ بننے والی کار کے ڈرائیور کے خلاف فوری طورپر کارروائی کامطالبہ کیا۔

ا س حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔مہلوکین کی شناخت میلارم کے رہنے والے شفیع اورپمپانور کے رہنے والے سوریہ پربھا کے طورپر کی گئی ہے۔