حیدرآباد

مایا وتی اور پرینکا گاندھی کا دورۂ حیدرآباد

ریاست میں آئندہ دو دنوں کے دوران قومی خاتون قائدین بہن جی مایاوتی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی دورہ پر آرہی ہیں۔

حیدرآباد: ریاست میں آئندہ دو دنوں کے دوران قومی خاتون قائدین بہن جی مایاوتی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی دورہ پر آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی

اطلاعات کے مطابق مایاوتی7 مئی (اتوار) اور پرینکا گاندھی8مئی (پیر) کو تلنگانہ کے دورے پر آئیں گی۔ بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے سرور نگر میں تلنگانہ بھروسہ کے عنوان پر جلسہ عام منعقد کرنے کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

بی ایس پی کی جانب سے اعلیٰ ذات والوں کو حکومت سے آزاد کرنے، عدم مساوات کو دور کرنے کیلئے بڑے جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹر آر ایس پروین کمار کو ریاستی پارٹی کی ذمہ داری سونپنے کے بعد مایاوتی کا یہ تلنگانہ کا پہلا دورہ ہوگا۔

دوسری طرف پرینکا گاندھی کانگریس کی جانب سے منعقد کئے جارہے ودیارتھی نرادیو گولہ جنگ سائیرن(بے روزگاروں کا اعلان جنگ) احتجاجی جلسہ عام میں شرکت کے لئے8مئی کو حیدرآباد آرہی ہیں۔

اس جلسہ عام کے دوران پرینکا گاندھی کانگریس کا یوتھ ڈکلریشن جاری کریں گی جس میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں کانگریس کس طرح مدد کرے گی‘ کی تفصیلات درج ہوں گی۔