شمالی بھارت

یوگی آدتیہ ناتھ کو پھر ملی جان سے مارنے کی دھمکی، کیس درج

پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اتوار رات یوپی۔112 ہیڈکوارٹر میں سوشل میڈیا کے وہاٹس ایپ ڈیسک پر ایک پیغام موصول ہوا۔ انہوں نے کہا' پیغام میں کہا گیا ہے کہ یوگی کو جلد ہی ماردونگا'۔

لکھنؤ: اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک نامعلوم نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد سشانت گولف سٹی تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اتوار رات یوپی۔112 ہیڈکوارٹر میں سوشل میڈیا کے وہاٹس ایپ ڈیسک پر ایک پیغام موصول ہوا۔ انہوں نے کہا’ پیغام میں کہا گیا ہے کہ یوگی کو جلد ہی ماردونگا’۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
کانگریس نے توہین کیلئے ہندو دہشت گردی کا لفظ دیا: یوگی
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

انہوں نے کہا کہ خفیہ نظم ونسق، سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی دستے(ا ے ٹی ایس) کے علاوہ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرلوں کو بھی خطرے کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے میں یہ دوسری بار ہے جب یوگی کو دھمکی دی گئی ہے۔

اس سے پہلے 17اپریل کو باغپت کے ایک شخص کے خلاف وزیرا علی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ امن رضا نام کے شخص نے فیس بک پر میسج پوسٹ کیا تھا کہ وہ وزیر اعلی کو گولی مار دے گا۔سب انسپکٹر ونود کمار کی تحریر پر امن رضا کے خلاف کوتوالی تھانے میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔