تلنگانہ
وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا کو نظر بند کیا گیا
وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی (وائی ایس آر ٹی پی) کی صدر وائی ایس شرمیلا کو جمعہ کو اس وقت نظر بند کردیا گیا جب وہ سدی پیٹ کے گجویل جانے کی تیاری کررہی تھیں۔

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی (وائی ایس آر ٹی پی) کی صدر وائی ایس شرمیلا کو جمعہ کو اس وقت نظر بند کردیا گیا جب وہ سدی پیٹ کے گجویل جانے کی تیاری کررہی تھیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق محترمہ شرمیلا نے سدی پیٹ ضلع کے جگدیو پور منڈل میں گجویل کے گاؤں والوں کو اپنی حمایت دی تھی جو دلت بندھو اسکیم میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
وہ اپنی رہائش لوٹس پانڈ سے نکلنے ہی والی تھیں کہ پولیس نے اجازت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا۔ ان کی رہائش گاہ پر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
محترمہ شرمیلا نے پولیس کی کارروائی کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے آج شام تک دھرنا جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔