امریکہ و کینیڈا
امریکہ: نئے سال کے پہلے دنوں میں فائرنگ، 130 افراد ہلاک
امریکہ میں غلطی سے یا جان بوجھ کر 131 افراد ہلاک اور 313 زخمی ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فائرنگ میں دو بچے اور 11 نوجوان ہلاک اور 34 نوجوان اور تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ میں نئے سال (2023) کے پہلے تین دنوں میں فائرنگ کے واقعات میں 130 سے زیادہ افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں اس بات کا انکشاف غیر سرکاری تنظیم ’گن وائلنس آرکائیو‘ کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے اعداد و شمار میں کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک امریکہ میں غلطی سے یا جان بوجھ کر 131 افراد ہلاک اور 313 زخمی ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فائرنگ میں دو بچے اور 11 نوجوان ہلاک اور 34 نوجوان اور تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2023 کے آغاز سے اب تک بڑے پیمانے پر فائرنگ کے چھ واقعات ہو چکے ہیں جن میں چار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔