جرائم و حادثاتکرناٹک

طیارہ کا ہنگامی دروازہ کھولنے مسافر کی کوشش

انڈیگو فلائٹ میں دہلی سے بنگلورو جارہے کانپور کے 30 سالہ مسافر کو فضاء میں ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔

بنگلورو: انڈیگو فلائٹ میں دہلی سے بنگلورو جارہے کانپور کے 30 سالہ مسافر کو فضاء میں ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پرتیک ودل راجیش کمار ساکن ایم آئی جی 6 پترکارپورم کانپور جمعہ کو فلائٹ نمبر 6E-308 میں سفر کررہا تھا۔

وہ حالت نشے میں تھا اور 18F سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔ نشے میں دھت مسافر نے طیارہ میں موجود افراد کو پریشان کرنے اور ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔

عملہ کے رکن تیجسوی شاہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف تعزیرات ہند اور طیارہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔ انڈیگو ایرلائنس نے بھی اپنے بیان میں اس واقعہ کی توثیق کی۔