ایشیاء

زیادہ بھیک ملنے کیلئے شیرخوار بیٹی کو جلانے والا بھکاری گرفتار

زمان ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) راؤ رفیق نے کہا کہ جمعرات کے روز ملزم چاند میاں کو متاثرہ بچی کی والدہ صاحبہ بانو کے بھائی محمد منظور کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد: کراچی میں پولیس نے ایک بھکاری کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی شیرخوار بیٹی کو لوگوں کی ہمدردی حاصل کرکے زیادہ بھیک ملنے کے لیے جلادیا تھا تاہم وہ بچی دوران علاج چل بسی ۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

زمان ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) راؤ رفیق نے کہا کہ جمعرات کے روز ملزم چاند میاں کو متاثرہ بچی کی والدہ صاحبہ بانو کے بھائی محمد منظور کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چاند میاں 26 جولائی کی صبح اپنی 18 ماہ کی بیٹی فائزہ کو معمول کے مطابق بھیک مانگنے کے لیے ساتھ لے گیا، جب وہ رات میں گھر واپس آیا تو شیرخوار بچی کے جسم پر جلنے کے متعدد نشانات تھے، جو جمعرات کو جناح ہسپتال میں دورانِ علاج چل بسی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ بظاہر یہ بچی کے ساتھ بدسلوکی اور غفلت کا معاملہ ہے، شیرخوار بچی غذائیت کی کمی کا شکار بھی تھی جبکہ اس کے جسم پر جلنے کے متعدد نشانات واضح تھے۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے کہا کہ ملزم منشیات کا عادی بھی تھا جبکہ مبینہ طور پر اس نے کورنگی میں کسی مقام پر اپنی بیٹی کو جلایا ہے۔