کھیل

اجئے جڈیجہ، ورلڈکپ کیلئے افغان ٹیم کے مشیر مقرر

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پیر کو اعلان کیاکہ ہندوستان کے سابق بلے باز اجے جڈیجہ ورلڈکپ کے دوران افغانستان کی ٹیم کے مینٹور کے طورپر کام کریں گے۔

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پیر کو اعلان کیاکہ ہندوستان کے سابق بلے باز اجے جڈیجہ ورلڈکپ کے دوران افغانستان کی ٹیم کے مینٹور کے طورپر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
’سمیع ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ راہول کا پرانا ٹویٹ وائرل
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

جڈیجہ نے 3 ورلڈکپ (1992، 1996، 1999) میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور اپنے کیریر کے دوران 196 ایک روزہ بین الاقوامی میاچس کھیلے۔

جڈیجہ نے ونڈے فارمیٹ میں اپنے نام 6 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کے ساتھ 37.47 کی اوسط سے 5359 رنز بنائے۔ سابق ہندوستانی کرکٹر کو افغان ٹیم کی ورلڈکپ مہم کو بہتر انداز میں مدد کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

افغانستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 7 اکتوبر کو دھرم شالہ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اس موقع پر جڈیجہ نے کہاکہ افغان ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔

میں اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے پرجوش ہوں۔ اس دوران افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اجئے جڈیجہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ہمیں ان کے ساتھ جڑنے اور ان کی خدمات حاصل کرنے پر مسرت ہے۔

اے سی بی نے کہاکہ اجئے جڈیجہ کی موجودگی میں افغانستان کے کھلاڑیوں کو ہندوستانی حالات میں کھیلنے اور وہاں کے حالات کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔