شمالی بھارت
پولیس اسٹیشن میں شراب نوشی، اسٹیشن انچارج معطل
اترپردیش کے سہارنپور میں ایک شخص کو پولیس اسٹیشن کے انچارج کی کرسی پر بیٹھ کر شراب نوشی پر گرفتار کیا گیا۔
سہارنپور(اترپردیش): اترپردیش کے سہارنپور میں ایک شخص کو پولیس اسٹیشن کے انچارج کی کرسی پر بیٹھ کر شراب نوشی پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس اسٹیشن کے انچارج کو اب واقعہ کے سلسلہ میں معطل کردیا گیا ہے عمران نامی شخص کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جب کہ بتایا جاتا ہے کہ تصویر ہولی کے دوران سہارنپور کے کٹھاکیری پولیس اسٹیشن میں کھینچی گئی۔
سوشل میڈیا پر تصویر کے وائرل ہوتے ہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) وپن ٹاڈا نے فوری اسٹیشن کے انچارج سچن تیاگی کو معطل کردیا۔
تصویر میں انچارج کے آفس ٹیبل پر نمکین کے پیاکٹس اور پانی بوتلیں بھی دیکھی گئی ہیں۔
a3w