شمالی بھارت

اعظم خان کونفرت بھڑکانے والی تقریر کیس میں باقاعدہ ضمانت منظور

ایک خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے آج سینئر سماج وادی پارٹی قائدمحمداعظم خان کوباقاعدہ ضمانت منظورکی جنہوں نے2019کے نفرت بھڑکانے والی تقریر کیس میں انہیں خاطی ٹھہرائے جانے کوایک سیشن عدالت میں چالینج کیاہے۔

بریلی(اترپردیش): ایک خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے آج سینئر سماج وادی پارٹی قائدمحمداعظم خان کوباقاعدہ ضمانت منظورکی جنہوں نے2019کے نفرت بھڑکانے والی تقریر کیس میں انہیں خاطی ٹھہرائے جانے کوایک سیشن عدالت میں چالینج کیاہے۔

اس کیس میں مجرم قراردیئے جانے کے بعد اورسزاسنائے جانے کے بعد انہیں اترپردیش اسمبلی کی رکنیت سے محروم کردیاگیاتھا۔

اعظم خان کے وکیل زبیراحمدنے کہاکہ خصوصی عدالت کے جج آلوک دوبے نے2019 کے لوک سبھاانتخابات کی مہم کے دوران نفرت بھڑکانے والی تقریر کرنے پر اعظم خان کو 27۔ اکتوبرکو3 سال کی سزائے قید سنائی تھی۔

وکیل نے بتایاکہ اس وقت انہیں عبوری ضمانت دی گئی تھی اورباقاعدہ ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست داخل کی گئی تھی۔ فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے اعظم خان کو باقاعدہ ضمانت منظورکی۔

اعظم خان جواسمبلی میں رام پور صدر حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، سیشن عدالت کی جانب سے ان کی درخواست کی یکسوئی تک ضمانت پرباہر رہیں گے۔ رام پورصدر حلقہ میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات5دسمبرکو مقررہیں۔

a3w
a3w