انٹر کے پراکٹیکل امتحانات کا 15 فروری سے آغاز متوقع
انٹرمیڈیٹ سال دوم کے جنرل اور ووکیشنل کورسس کے پراکٹیکل امتحانات 15 فروری سے شروع ہوں گے۔پراکٹیکل امتحانات دوسیشن میں منعقدہوں گے۔

حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ سال دوم کے جنرل اور ووکیشنل کورسس کے پراکٹیکل امتحانات 15 فروری سے شروع ہوں گے۔پراکٹیکل امتحانات دوسیشن میں منعقدہوں گے۔
9 بجے صبح سے 12بجے دن پہلاسیشن اور 2 بجے دن سے 5 بجے شام تک دوسرا سیشن منعقد ہوگا۔یہ امتحانات 2مارچ تک جاری رہیں گے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ریاست کے تمام جونیئرکالجوں کے پرنسپل کوحکم دیاہے کہ وہ فیس یاکسی دوسری شرائط کے بغیر طلبہ میں فوری ہال ٹکٹس جاری کریں۔
پراکٹیکل امتحانات کے بعد4 مارچ کواتھیکس اور انسانی اقدار اور ماحولیاتی تعلیم کا امتحان 6 مارچ کومنعقد کیا جائے گا۔ان دونوں امتحانات کے اوقات 10 بجے دن تا ایک بجے دن رہیں گے۔