تعلیم و روزگار
ایس ایس سی اورانٹرکے نتائج اندرون ہفتہ جاری کئے جانے کی توقع
تلنگانہ میں ایس ایس سی اورانٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج اندرون ایک ہفتہ جاری کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایس ایس سی اورانٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج اندرون ایک ہفتہ جاری کئے جائیں گے۔
دونوں امتحانات (ایس ایس سی اورانٹر)کے جوابی بیاضیات کی جانچ کاعمل مکمل ہوچکا ہے۔عہدیدار‘ نتائج کوآخری شکل دینے کے عمل میں مصروف ہیں۔
محکمہ تعلیمات تلنگانہ کے عہدیداروں کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے نتائج 10مئی اور ایس ایس سی کے نتائج 12مئی کوجاری کئے جانے کی توقع ہے۔
غلطیوں سے پاک نتائج کی اجرائی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔