مہاراشٹرا

ایکناتھ شنڈے نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا

: مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے پیر کے دن ریاستی اسمبلی میں فلور ٹسٹ جیت لیا۔ اسمبلی کے 2 روزہ خصوصی اجلاس کا آج آخری دن تھا۔

ممبئی: مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے پیر کے دن ریاستی اسمبلی میں فلور ٹسٹ جیت لیا۔ اسمبلی کے 2 روزہ خصوصی اجلاس کا آج آخری دن تھا۔ 288 رکنی ایوان میں 164 ارکان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ 99 نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

ووٹنگ سے غیرحاضر رہنے والوں میں کانگریس کے اشوک چوان اور وجئے وڈیتوار شامل ہیں۔ اسپیکر راہول نارویکر نے اکثریتی ووٹ سے تحریک اعتماد کامیاب ہونے کا اعلان کیا۔ حال میں شیوسینا کے ایک رکن اسمبلی کی مو ت کی وجہ سے ریاستی اسمبلی 287 رکنی ہوگئی ہے جس کے باعث جادوئی ہندسہ 144 بنتا ہے۔

آج فلور ٹسٹ کے دوران سماج وادی پارٹی کے ابوعاصم اعظمی‘ رئیس شیخ اور مجلس کے شاہ فاروق انور دکھائی نہیں دیئے۔ کانگریس کے 11 ارکان اسمبلی بھی غائب تھے۔ اشوک چوان اور وڈیتوار دیر آنے کی وجہ سے ایوان میں داخل نہیں ہوسکے۔ این سی پی کے 6 ارکان بشمول انیل دیشمکھ اور نواب ملک بھی غیرحاضر تھے۔

بی جے پی کے 2 ارکان اسمبلی مکتا تلک اور لکشمن جگتاپ شدید بیمار ہونے کی وجہ سے ایوان نہیں آئے۔ بی جے پی کے راہول نارویکر اسپیکر ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکے۔ مجلس کے مفتی محمد اسمٰعیل نے بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

فلور ٹسٹ سے قبل اُدھو ٹھاکرے گروپ کے شیوسینا رکن اسمبلی سنتوش بانگڑ‘ ایکناتھ شنڈے گروپ میں شامل ہوگئے۔ شنڈے گروپ کے ارکان کی تعداد اب 40 ہوگئی ہے۔ فلور ٹسٹ کے بعد دیویندر پھڈنویس نے ایوان میں کہا کہ ووٹنگ کے وقت اپوزیشن بنچس سے ای ڈی‘ای ڈی کے نعرے لگ رہے تھے۔ یہ بات صحیح ہے کہ نئی حکومت ای ڈی کی وجہ سے بنی ہے یعنی ایکناتھ اور دیویندر۔

a3w
a3w