تلنگانہ ماڈل کو اجاگر کرنے کی ضرورت۔ بی آر ایس کیڈر کو انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت
چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ اگر ریاست میں فوری انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو بی آر ایس 105 حلقوں پر زبردست کامیابی درج کراتے ہوئے تیسری میعاد کیلئے حکومت تشکیل دے گی۔
حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ اگر ریاست میں فوری انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو بی آر ایس 105 حلقوں پر زبردست کامیابی درج کراتے ہوئے تیسری میعاد کیلئے حکومت تشکیل دے گی۔
تلنگانہ بھون میں پارٹی قائدین کے ساتھ منعقدہ توسیع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ کرناٹک اسمبلی انتخابات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ کے سی آر نے پارٹی قائدین کو آئندہ اسمبلی ا نتخابات کی تیاری شروع کرنے کا مشورہ دیا۔
کے سی آر نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ پارٹی کے موجودہ اراکین اسمبلی کو دوبارہ ٹکٹ دیا جائے گا۔ صدر بی آر ایس نے کہاکہ تلنگانہ میں ہم ذیلی سطح سے کافی مضبوط ہیں اور کبھی بھی اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی صورت میں ہمیں 95 تا 105حلقوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔
انہوں نے تمام قائدین بشمول اراکین پارلیمنٹ، اسمبلی، کونسل کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام کرنے کامشورہ دیا۔ اُنہوں نے وزیر ا عظم نریندرمودی پر ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستہ پر گامزن کرنے میں ناکام ہوجانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ آج ملک کے عوام حکومت سے ناراض ہیں وہ تبدیلی چاہتے ہیں اور ہم عوام کی خواہش کے مطابق کام کرنے تیار ہیں۔
دوسری طرف تلنگانہ جیسی نئی ریاست ہے جہاں گزشتہ ایک دہے کے دوران ایک صدی کی ترقی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست نے زندگی کے ہر شعبہ میں بے مثال ترقی کی ہے۔ اس لئے آج ملک بھر میں تلنگانہ ماڈل اختیار کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے ہمیشہ پیش کئے جانے والے گجرات ماڈل کو ناکام تجربہ قراردیتے ہوئے کے سی آر نے کہاکہ مہاراشٹرا، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک کے عوام کافی عرصہ سے ریاست میں تلنگانہ ماڈل پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس تلنگانہ ماڈل جیسا بہترین ہتھیار موجود ہے مگر ہم اب تک غفلت میں تھے۔ اب پارٹی کے ہر قائد اور کارکن کیلئے وقت آچکا ہے کہ وہ تلنگانہ ماڈل، ریاست کی ترقی خوشحالی کے اقدامات کے ثمرات کو عوام تک پہنچائیں۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ریاست کے قیام کے دس سالہ تقاریب کے انعقاد کا مقصد عوام تک مسلسل 21 دنوں تک کامیابی کی داستانیں لئے جانا ہے
۔ ریاست کی بے مثال ترقی سے ملک بھر کے عوام کو واقف کرانا ہے۔ اس 21 روزہ پروگرام میں ہر ایک کو جڑ کر حصہ لینا ہوگا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ان تقاریب کیلئے محکمہ جاتی اور روزانہ منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات کو 18مئی کو منعقد شدنی کابینہ اجلاس میں قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ان تقاریب کے تحت ہر اسمبلی حلقہ اور ضلع میں عوامی جلسے اور مختلف پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔
ان پروگرامس سے عوام کو جوڑا جائے گا۔ کے سی آر نے ہر عوامی منتخبہ نمائندے کو ان تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کا مشورہ دیا اور کہاکہ آج بھی پارٹی میں چند ایسے قائدین موجود ہیں جن کو حالیہ عرصہ کے دوران تلنگانہ کی تیز رفتار معیاری ترقی کے متعلق مناسب معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے ہر قائد کو ریاست کے 9 سالہ سفر کی ہر بات ترقی، ترقی کیلئے کی