تلنگانہ میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس نہیں : وزیر صحت ہریش راؤ

ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤنے کہاکہ عوام کومنکی پاکس کے متعلق خوفزدہ اور خدشات کا شکارہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤنے کہاکہ عوام کومنکی پاکس کے متعلق خوفزدہ اور خدشات کا شکارہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

آج محکمہ صحت کے ذمہ داروں اور اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منکی پاکس کے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ہریش راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب تک ریاست میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس رونماء نہیں ہواہے۔

اس بیماری کے متعلق کسی کوخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے حکومت کی جانب سے حالات پر نظررکھتے ہوئے چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فیورہاسپٹل کومنکی پاکس کے علاوج کیلئے نوڈل سنٹر بنایاگیا ہے۔ دوسری طرف مرکزی حکومت کی جانب سے منکی پاکس پر نظررکھنے کیلئے تمام ائیرپورٹس پر چوکسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اطلاعات کے مطابق خلیجی ملک سے کیرالا واپس آئے ایک شخص منکی پاکس سے متاثر پایاگیا جس کے بعدیہ فیصلہ لیاگیا۔