دہلی

دہلی میں دیواروں پر ہمایوں کا مقبرہ اور ایفل ٹاور کی پینٹنگس

دہلی بلدیہ کے حکام شہر میں دیواروں پر پینٹنگ کرارہے ہیں۔ 2023میں منعقد شدنی جی 20 چوٹی کانفرنس کے مدنظر یہ کام ہورہا ہے۔

نئی دہلی: دہلی بلدیہ کے حکام شہر میں دیواروں پر پینٹنگ کرارہے ہیں۔ 2023میں منعقد شدنی جی 20 چوٹی کانفرنس کے مدنظر یہ کام ہورہا ہے۔

میونسپل کارپوریشن آف دہلی(ایم سی ڈی) کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے کئی جگہوں پر دیواروں پر خوبصورت پینٹنگس کرائی ہیں۔

گاندھی درشن کے پاس ”ڈھلاؤ“ کے قریب سے گزرنا پسند نہیں کیا جاتا تھا لیکن اب صورتِ حال بدل گئی ہے۔ جی 20 ممالک کی مشہور تاریخی عمارتوں کی تصاویر پینٹ کرائی جارہی ہیں۔

ایک دیوار پر ہمایوں کے مقبرہ کی تصویر پینٹ کرائی گئی ہے جو یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ہے۔ لندن کی مشہور بگ بین اور امریکہ کے اسٹیچو آف لبرٹی کے علاوہ پیرس کا مشہور ایفل ٹاور بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w