تعلیم و روزگار

دینی تعلیمی کیمپ: 20 سال تا 80 سال کی عمر کے مرد و خواتین کیلئے بھی انتظام

طلباء و طالبات کیلئے مفت دینی گرمائی تعلیمی کیمپ 7مئی تا 7جون 2023، 9بجے تا 1 بجے دن انعقاد عمل میں آئے گا۔

حیدرآباد: طلباء و طالبات کیلئے مفت دینی گرمائی تعلیمی کیمپ 7مئی تا 7جون 2023، 9بجے تا 1 بجے دن انعقاد عمل میں آئے گا۔

درگاہ حضرت وطنؒ چشتی چمن تحفظ و ترقی کمیٹی رجسٹر حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام برائے طلباء و طالبات مفت دینی تعلیمی ایک ماہی کیمپ کا 7مئی تا 7جون 2023 مرکزی خانقاہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد سرکار وطنؒ چشتی چمن میں زیر سرپرستی پیرسید شبیر نقشبندی افتخاری وارث سرکار وطنؒ زیر نگرانی مولانا پیر سید کاشف اللہ حسینی افتخاری گدی نشین خانقاہ افتخاریہ ومولانا پیر سید عین اللہ حسینی افتخاری نقیب الاشراف بارگاہ حضرت وطنؒ انعقاد عمل میں آئے گا۔

مولاناسید کلیم اللہ محمد محمد الحسینی کاشف پاشاہ بندہ نوازی اور مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری کی راست رہنمائی میں  کیمپ منعقد ہو گا جس میں  لڑکوں  اور لڑکیوں  کو مسنون دعائیں  ، اخلاقیات و آداب،حقوق العباد عقائد اسلامی اور مسائل ضروریہ طہارت، نما ز وغیرہ کی جامعہ نظامیہ کے عالم دین مولانا ارباز چشتی قادری امام و خطیب مسجد قباء جھرا تربیت دیں گے۔

اس کے علاوہ فن قرأت اور تجوید کی تربیت بھی دی جائیگی۔یہ ایک ماہی کیمپ طلباء و طالبات کیلئے صبح 9بجے تا 1 بجے دن اوقات مقرر کئے گئے ہیں جبکہ 20 سال کی عمر تا 80 سال کی عمر کے مرد و خواتین کیلئے رات 8بجے تا 10بجے شب خانقاہ افتخاریہ چشتی چمن میں  ہی ضروری مسائل دینی کے تعلق سے خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جا ئے گا۔

کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ دور حاضر میں  بہت سارے مرد و خواتین کلمہ گو ضرور ہیں  لیکن بنیادی دینی معلومات اور ضروریات زندگی میں  دینی عمل سے حقیقی معنوں  میں  محروم ہیں۔

اس لئے ملت اسلامیہ کے ذمہ داروں کا فرض ہے کہ وہ اپنے دینی بھائیوں  اور بہنوں  کو تربیت کا اہتمام کریں۔

 داخلہ کیلئے اولیاء طلباء و طالبات اور خواہش مند مرد و خواتین خانقاہ افتخاریہ چشتی چمن میں فون نمبر 9391007786 کے علاوہ 9394763007سے ربط پیدا کر سکتے ہیں۔