دہلی

راہول نے کمل ہاسن کے ساتھ بات چیت کا ویڈیو شیئر کیا

کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن کہا کہ چین وہی اصول اپنا رہا ہے جو ہندوستان نے یوکرین میں روس کے ساتھ اختیار کر رکھا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن کہا کہ چین وہی اصول اپنا رہا ہے جو ہندوستان نے یوکرین میں روس کے ساتھ اختیار کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
کمل ہاسن، کانگریس ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ چین۔ ہند سرحدی ٹکراؤ کمزور معیشت، ویژن سے محروم اور اُلجھن میں مبتلا قوم، نفرت اور غصہ سے جڑا ہے۔

چینی، ہندوستانی علاقہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ روسیوں نے یوکرین میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ یوکرین مغرب کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھے۔

انھوں نے یوکرینیوں سے کہہ دیا کہ اگر تم نے مغرب کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھے تو ہم تمہارا جغرافیہ بدل دیں گے۔ یہی اصول ہندوستان پر لاگو ہورہا ہے۔

چینی ہم سے کہہ رہے ہیں کہ تم جو کررہے ہو اس تعلق سے محتاط رہو، کیوں کہ ہم تمہارا جغرافیہ بدل دیں گے۔ ہم لداخ میں داخل ہوں گے، ہم اروناچل میں داخل ہوں گے۔

راہول گاندھی نے فلم اداکار سے سیاستداں بنے کمل ہاسن کے ساتھ تبادلہ خیال میں یہ بات کہی۔ انھوں نے کمل ہاسن کے ساتھ اپنی بات چیت کا ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کیا۔