شمالی بھارت

رکن اسمبلی راجہ بھیا کے والد کو گھر پرنظر بند کردیا گیا

کندا کے رکن اسمبلی رگھو راج پرتاپ سنگھ کے والد کنور اودے پرتاب سنگھ کو پرتاپ گڑھ میں محرم کے لئے تعمیر کی گئی ایک عارضی گیٹ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج پر جمعہ کے دن گھر پر نظر بند کردیا گیا پولیس نے یہ بات کہی۔

پرتاب گڑھ (یوپی): کندا کے رکن اسمبلی رگھو راج پرتاپ سنگھ کے والد کنور اودے پرتاب سنگھ کو پرتاپ گڑھ میں محرم کے لئے تعمیر کی گئی ایک عارضی گیٹ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج پر جمعہ کے دن گھر پر نظر بند کردیا گیا پولیس نے یہ بات کہی۔

پرتاپ گڑھ کے سپرنڈنٹ آف پولیس ستپال انٹل نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں محرم کے پیش نظر امتنائی احکامات نافذ ہیں۔

نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے کنور اودے پرتاپ سنگھ کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ بھدری موضع میں ان کے مکان کے باہر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

یہ تبدیلی ایس پی و ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے اودے پرتاپ سنگھ سے ملاقات کے ایک دن بعد سامنے آئی جس کے دوران ایس پی نے ایک مسجد کے قریب تعمیر کی گئی عارضی گیٹ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شروع کیا گیا احتجاج ختم کرنے کی خواہش کی۔

اودے پرتاپ سنگھ نے کوئی اقدام نہ کرنے پر کندا تحصیل کے اندر دھرنا شروع کیا تھا۔

a3w
a3w