حیدرآباد

سمہایاجی سے ملاقات کرچکا ہوں : پروفیسر کودنڈا رام

تلنگانہ جنا سمیتی (ٹی جے ایس) کے صدر پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ وہ6 ماہ قبل سمہا یاجی سے جو معین آباد فارم ہاوز کے ایم ایل ایز پوچنگ سنسنی خیز کیس ایک ملزم ہے، ملاقات کرچکے ہیں

حیدرآباد: تلنگانہ جنا سمیتی (ٹی جے ایس) کے صدر پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ وہ6 ماہ قبل سمہا یاجی سے جو معین آباد فارم ہاوز کے ایم ایل ایز پوچنگ سنسنی خیز کیس ایک ملزم ہے، ملاقات کرچکے ہیں، تاہم پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ میں نے ایک مذہبی قائد کے طور پر سمہا یاجی سے ملاقات کی تھی۔

میں نے اس خیال سے سمہا یاجی سے ملاقات کی تھی کہ وہ ایک روحانی گروہیں جو تروپتی سے آئے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہی سمہایاجی، سیاست میں بھی ہیں۔

ملاقات کے وقت میں نے سمہا یاجی سے کسی سیاسی موضوع پر تبادلہ خیال نہیں کیا تھا اور ہماری یہ ملاقات سیاسی نقطہ نظر سے نہیں تھی۔

کودنڈا رام نے یہ بات بتائی۔ واضح رہے کہ ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں جو ہائی کورٹ میں داخل کی ہے، دعویٰ کیا ہے کہ 6ماہ قبل شہر کی ایک ہوٹل میں پروفیسر کودنڈا رام اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودھر راج نرسمہا نے سمہایاجی سے ملاقات کی تھی۔