طلبا ء کو مفت نوٹ بکس کی فراہمی
آئندہ تعلیمی سال سے سرکاری‘ ادارہ جات مقامی کے اسکولس‘ ماڈل اسکولس‘ تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی‘ شہری اقامتی اسکولس اور کے جی بی ویز کے جماعت ششم تا بارہویں جماعت کے طلبہ کو 6 تا 14 نوٹ بکس مفت فراہم کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: آئندہ تعلیمی سال سے سرکاری‘ ادارہ جات مقامی کے اسکولس‘ ماڈل اسکولس‘ تلنگانہ ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی‘ شہری اقامتی اسکولس اور کے جی بی ویز کے جماعت ششم تا بارہویں جماعت کے طلبہ کو 6 تا 14 نوٹ بکس مفت فراہم کئے جائیں گے۔
ریاستی حکومت نے تعلیمی سال 2023-24 کے لئے 56.24 کروڑ روپے کی لاگت سے 1, 17, 88, 699 نوٹ بکس کے حصول کا عمل شروع کردیا ہے۔ حکومت نے جماعت ششم تا ہفتم زیر تعلیم ہر بچہ کو 6 نوٹ بکس اور جماعت ہشتم کے طلبہئ کے لئے 7 نوٹ بکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی طرح نہم اور دہم کے طلبہئ کو 14 نوٹ بکس اور اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چلائے جانے والے اقامتی اسکولس میں انٹر میڈیٹ ریگولر اور وکیشنل کورسیس کے طلبہئ کو بالترتیب 12 اور 10 نوٹ بکس تقسیم کئے جائیں گے۔
حکومت کے اس اقدام سے جملہ 12,39, 415 طلبہئ کو فائدہ پہنچے گا۔ سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے طلبہئ کو پہلے ہی سے مفت نصابی کتب فراہم کی جاتی ہیں۔ حکومت نے اول تا پنجم جماعت کے طلبہ کے لئے 34.70 کروڑ روپے کی لاگت سے 33,82, 371 ورک بکس مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے مطابق نوٹ بکس اور ورک بکس کے حصول کا عمل شروع کیا جاچکا ہے اور عنقریب تقسیم عمل میں اائے گی۔