’’مجھے ووٹ کیوں دینا چاہئے‘‘ کے زیر عنوان تحریری و تقریری مقابلہ جات
ذیمریس گروپ کے زیر اہتمام ’’ مجھے ووٹ کیوں دینا چاہئے‘‘ عنوان کے تحت اسکول و کالج کے طلبہ کے لئے تحریری و تقریری مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

حیدر آباد : ذیمریس گروپ کے زیر اہتمام ’’ مجھے ووٹ کیوں دینا چاہئے‘‘ عنوان کے تحت اسکول و کالج کے طلبہ کے لئے تحریری و تقریری مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
21 اور 22 / نومبر کو صبح 10 بجے اسکول و کالج سے 10 طلبہ اِن مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔
حصہ لینے والے تمام طلبہ کو اسناد سے نوازا جائے گا۔
ڈاکٹر ایم اے ساجد ﴿چیرمین ذیمریس گروپ﴾ نے اسکولس و کالج کے ذمہ داروں سے درخواست کی کہ وہ موجودہ دور کے اس اہم موضوع پر اپنے طلبہ کو تحریری و تقریری مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے ترغیب دیں تاکہ اِن کی تخلیق صلاحیتیں پروان چڑھیں۔ 20 / نومبر رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8686628372 یا 6304564602 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔