مقننہ میں خواتین کو33 فیصد تحفظات دینے پون کلیان کا مطالبہ
اداکار سیاست داں پون کلیان نے چہارشنبہ کے روز قانون ساز اداروں میں خواتین کو33 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: اداکار سیاست داں پون کلیان نے چہارشنبہ کے روز قانون ساز اداروں میں خواتین کو33 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر جنا سینا پارٹی کے قائد نے کہا کہ ان کے پارٹی کے انتخابی منشور میں 33 فیصد تحفظات کی فراہمی کا وعدہ کیا جائے گا۔ عالمی یوم خواتین کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ خواتین کو33 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے وہ اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ایقان ہے کہ خواتین کو خود کفیل بنانے اور ان کی زندگی کو معیاری بنانے کیلئے مقننہ میں خواتین کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عورت طاقت کا روپ ہے۔ عورت کوکئی روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان میں ہمہ صلاحیتیں ہوتی ہیں انسان کی تخلیق عورت ہی کرتی ہے۔ عظیم خاتون کوریٹرن میں ہم کیا دے رہے ہیں؟۔خاتون، ماں، بہن، شریک حیات، بیٹی کے روپ میں آج ہمارے درمیان میں ہے۔
صنف نازک کی خدمت انمول ہیں۔ عورت کے بغیر گھرویران لگتا ہے۔پون کلیان نے اپنے پیام میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ جہاں عورتوں کی عزت ہوتی ہے وہاں برکتیں آتی ہیں۔
یہ سچ ہے کہ جہاں عورتوں کا احترام کیا جاتا ہے وہاں، امن رہتا ہے۔ دولت کی فراوانی رہتی ہے لیکن خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں آزادی کے ساتھ زندگی گذارنے کیلئے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت کو سخت اقدامات کرنا چاہئے اور خواتین پر مظالم سے پاک سماج کی تشکیل دینا چاہئے۔