منی پورتشدد میں 60 افراد ہلاک، زائد از200 زخمی: چیف منسٹربیرن سنگھ
چیف منسٹر منی پور این بیرن سنگھ نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان برقراررکھیں۔ انہوں نے اطلاع دی کہ تشدد کے ذمہ داروں کوپکڑنے اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے گی۔
امپھال: چیف منسٹر منی پور این بیرن سنگھ نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان برقراررکھیں۔ انہوں نے اطلاع دی کہ تشدد کے ذمہ داروں کوپکڑنے اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے گی۔
بے چینی پر قابوپانے میں ناکام رہنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ طبقاتی جھڑپوں کے بعداپنے پہلے عوامی ردعمل میں چیف منسٹرمنی پورنے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے اظہارتشکرکیاکہ انہوں نے صورتحال پر نظررکھی اورمعمول کے حالات کی جلد بحالی کیلئے مرکزی فورسس روانہ کرنے پر بھی شکریہ اداکیا۔
انہوں نے میڈیاکے نمائندوں کوتیقن دیاکہ جاریہ تشدد کے دوران پھنس جانے والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
چیف منسٹرمنی پورنے مزیدکہاکہ اب تک تقریباً60افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تشدد میں 231 افرادزخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ 3مئی کوپیش آئے بدبختانہ واقعات میں تقریباً1700 مکانات کونذرآتش کردیاگیا۔ میں عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ریاست میں امن وامان برقرار رکھیں۔