منی پور میں رخصت پر آئے فوجی کا گھر سے اغوا اور قتل
منی پور کے ایک موضع میں گھر سے اغوا کرنے کے بعد ایک فوجی کو قتل کردیا گیا۔ سپاہی سیرٹو تھنگ تھنگ کوم کا جو رخصت پر تھا‘ ہفتہ کو مغربی ضلع امپھال میں اس کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔

حیدرآباد: منی پور کے ایک موضع میں گھر سے اغوا کرنے کے بعد ایک فوجی کو قتل کردیا گیا۔ سپاہی سیرٹو تھنگ تھنگ کوم کا جو رخصت پر تھا‘ ہفتہ کو مغربی ضلع امپھال میں اس کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔
اس کا اس کے گھر سے 10 بجے کے قریب نامعلوم مسلح لوگوں کی جانب سے اغوا کرلیا گیا۔ اس کے 10 سالہ لڑکے مطابق جو اس جرم کا واحد عینی شاہد ہے‘ تین لوگ‘ ان کے مکان میں داخل ہوئے جب کہ وہ اور اس کے والد برآمدہ میں کام کررہے تھے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کو بیٹے نے بتایا کہ لوگوں نے سپاہی کوم کے سر پر پستول رکھا اور اس کو ایک سفید گاڑی میں لے گئے۔
اس کی لاش مشرقی امپھال کے مونگجام کے مشرق میں کھوننگ ٹھک موضع میں پائی گئی۔ اس کے بھائی اور برادر نسبتی نے لاش کی شناخت کی جنہوں نے کہا کہ سپاہی کے سر میں ایک گولی کا زخم ہے۔
سپاہی کوم کے پسماندگان میں بیوہ‘ دختر اور ایک بیٹا ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ”ہم سپاہی سیرٹو تھنگ تھنگ کوم کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ان مشکل گھڑیوں میں ہم ان کے خاندان کے ساتھ شریک ہیں۔“
ایک سرکاری بیان کے مطابق آخری رسومات‘ خاندان کی خواہش کے مطابق انجام دی جائیں گی۔ فوج نے خاندان کی ہر اعتبار سے مدد کے لئے ایک ٹیم کو روانہ کیا ہے۔