جنوبی بھارت

نیپا وائرس کے ایک اور کیس کی توثیق، 9 سالہ لڑکے کی حالت تشویشناک

کیرالا کے کوہیکوڈ میں ایک 39 سالہ نوجوان کے نیپا وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق نوجوان گزشتہ 3 روز سے خانگی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

کوہیکوڈ: کیرالا کے کوہیکوڈ میں ایک 39 سالہ نوجوان کے نیپا وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق نوجوان گزشتہ 3 روز سے خانگی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
وائناڈ میں زمین کے نیچے سے آنے والی آوازیں سنیں گئیں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت

اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسس کی جملہ تعداد 5 ہوگئی ہے جن میں سے 4 متاثرہ افراد کو ضلع کے 2 مختلف ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے جن میں ایک 9 سالہ لڑکے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) پونے کو بھیجے گئے 30 نمونوں کی جانچ کے نتائج کا انتظار ہے۔ ضلع میں نیپا وائرس کے پھیلنے کے نتیجہ میں 30 اگست اور 11 ستمبر کو 2 اموات ہوئیں۔

ریاستی حکومت کی درخواست کے بعد انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے نیپا وائرس سے نمٹنے کے لیے آسٹریلیا سے مونوکلونل اینٹی باڈی دوائیں درآمد کی ہیں۔

یہ دوا وائرس سے متاثرہ لوگوں کو دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر نے کوہیکوڈ میں این آئی وی پونے کی مدد سے ایک موبائل بی ایس ای 3 بایو سیفٹی لیول 3 لیباریٹری بھی قائم کی ہے تاکہ نمونوں کی جانچ اور انفیکشن کا پتہ لگایا جا سکے۔

دریں اثنا نیشنل سنٹر فار ڈیسیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے ماہرین کی ایک 5 رکنی مرکزی ٹیم کوہیکوڈ میں تعینات کی گئی ہے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور وائرس سے نمٹنے میں ریاستی حکومت کی مدد کی جاسکے۔