پنجاب کے چیف منسٹر کا زیڈ پلس سیکیوریٹی قبول کرنے سے انکار
پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان مرکز کی جانب سے زیڈ پلس سیکوریٹی کی پیش کش کو مسترد کردیا اور کہا کہ اے اے پی لیڈر ریاستی پولیس پر اعتماد رکھتے ہیں۔
چندی گڑھ: پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان مرکز کی جانب سے زیڈ پلس سیکوریٹی کی پیش کش کو مسترد کردیا اور کہا کہ اے اے پی لیڈر ریاستی پولیس پر اعتماد رکھتے ہیں۔
چیف منسٹر کے دفتر میں مرکزی وزیر داخلہ کو بھیجے گئے ایک خط میں پنجاب اور دہلی کے لئے سیکوریٹی بندوبست قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ پنجاب پولیس کی خصوصی ٹیم کی جانب سے دونوں مقامات پر ان کا تحفظ کیا جارہا ہے۔
ایک عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر مرکزی سیکوریٹی ایجنسی کی جانب سے چیف منسٹر کا حتی کے پنجاب اور دہلی میں تحفظ کیا جائے تو اس سے یہ پیغام پہنچے گا کہ انہیں پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔
چیف منسٹر یہ پیغام نہیں بھیجنا چاہتے کہ انہیں خود اپنی پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔
زیڈ پلس سیکوریٹی قبول نہ کرنے کا فیصلہ چند دن بعد سامنے آیا جب مرکز نے مان کو سخت سیکوریٹی بندوبست مہیا کرنے کا اعلان کیا۔
چیف منسٹر کو ملک اور بیرون ملک امکانی دھمکیوں کے پیش نظر زیڈ پلس سیکوریٹی کی پیشکش کی گئی۔