تعلیم و روزگار

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

ریاستی حکومت نے چہارشنبہ کو فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایس ای۔پورٹل پر تعلیمی سال 2022-23 کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپس (پی ایم ایس) کی تازہ منظوریوں اور تجدید کے لئے طلبہ کے آن لائن رجسٹریشن کو یکم جون سے 15 دنوں کے لئے کھولے۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے چہارشنبہ کو فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایس ای۔پورٹل پر تعلیمی سال 2022-23 کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپس (پی ایم ایس) کی تازہ منظوریوں اور تجدید کے لئے طلبہ کے آن لائن رجسٹریشن کو یکم جون سے 15 دنوں کے لئے کھولے۔

حکومت نے فیصلہ کیا کہ اہل امیدوار جنہوں نے مختلف وجوہات کے باعث ٹی ایس ای۔پورٹل میں پی ایم ایس کے لئے درخواست نہیں دے پائے انہیں موقع فراہم کرنے یہ فیصلہ کیا ہے۔

یہ اسکالرشپس درج فہرست اقوام‘ درج فہرست قبائل‘ پسماندہ طبقات‘ معاشی طور پر کمزور طبقات‘ اقلیتوں اور جسمانی معذور زمروں کے تمام اہل بچوں کو فراہم کی جاتی ہے۔

اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بچوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں اور تمام کالج انتظامیہ کو بھی چاہئے کہ وہ ای۔ پاس میں اندراج کروانے کے خواہش مند تمام بچوں سے تعاون کریں اور یکم جون تا 15 /جون تمام ڈاٹا اپ لوڈ کردیں۔