شمالی بھارت

پھیپھڑے کی منتقلی کیلئے گروگرام میں 12 کلو میٹر کا گرین کاریڈور

گرو گرام ٹریفک پولیس نے اتوار کے دن ایک ایمبولنس کے لیے 12 کیلو میٹر کی راہداری بنائی، تاکہ وہ ناگپور سے ذریعہ طیارہ لائے گئے پھیپھڑے کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرو گرام کے میدانتا ہاسپٹل کو پہنچا سکے۔

گروگرام: گرو گرام ٹریفک پولیس نے اتوار کے دن ایک ایمبولنس کے لیے 12 کیلو میٹر کی راہداری بنائی، تاکہ وہ ناگپور سے ذریعہ طیارہ لائے گئے پھیپھڑے کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرو گرام کے میدانتا ہاسپٹل کو پہنچا سکے۔

متعلقہ خبریں
گروگرام میں مسلم مزدوروں کو تخلیہ کردینے کا انتباہ
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ

ڈی سی پی (ٹریفک) ویریندر وِج نے بتایا کہ گرین کاریڈور کی وجہ سے ایمبولنس نے گرو گرام۔ دہلی بارڈر تا میدانتا ہاسپٹل 12 کلو میٹر کا فاصلہ صبح 9:09 بجے تا 9:15 بجے 6 منٹ میں طے کیا، جب کہ مصروف اوقات میں 15 تا 20 منٹ لگتے ہیں۔

اعضاء کی پیوند کاری کے لیے عام طور پر 7 تا 8 گھنٹوں کا محدود وقت ہوتا ہے۔ ٹریفک کی وجہ سے ایمبولنس وقت پر نہیں پہنچ پاتیں۔

گروگرام ٹریفک پولیس نے دہلی پولیس کے ساتھ مل کر کام کیا اور سگنل فری گرین کاریڈور یقینی بنایا۔

a3w
a3w