کرکٹ کی جنگ میں سیاستدان بھی کود پڑے
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جمعرات کو سنسنی خیز مقابلہ میں زمبابوے نے پاکستان کو 1 رن سے شکست دے دی۔ اس میچ کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب آگیا۔
ہرارے: آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جمعرات کو سنسنی خیز مقابلہ میں زمبابوے نے پاکستان کو 1 رن سے شکست دے دی۔ اس میچ کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب آگیا۔
زمبابوے کی اس جیت پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ اس کے ساتھ ہی زمبابوے کے صدر نے بھی اس بارے میں ٹوئٹ کیا اور پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈمبوڈجو منانگاگوا کے ٹویٹ کا جواب دیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانیوں کو واپس اچھالنے کی مضحکہ خیز عادت ہے۔ زمبابوے کے صدر نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیاکہ زمبابوے کیلئے کتنی اہم جیت ہے! ٹیم کو مبارک ہو۔ اگلی بار اصلی مسٹر بین کو بھیج رہا ہوں۔
شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھاکہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں ہے لیکن ہمارے پاس حقیقی کرکٹ کا جذبہ ہے اور ہم پاکستانیوں کو واپس اچھالنے کی عجیب عادت ہے) صدر مبارک ہو، آپ کی ٹیم واقعی آج بہت اچھا کھیلی۔
دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے میچ سے قبل کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ ٹیم کے خلاف پریکٹس کرتے نظر آئے تھے۔
تاہم زمبابوے کے کچھ کرکٹ شائقین نے ٹویٹ کیا اور لکھاکہ اپنے ملک کے شہری ہونے کے ناطے ہم آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ آپ نے ایک بار اصلی کی بجائے جعلی پاکستانی مسٹر بین دکھایا۔
بس دعا کریں کہ بارش آپ کو بچائے۔ مسٹر بین کو کون نہیں جانتا؟ یہ کردار ان کی مزاحیہ اداکاری کیلئے کافی مشہور ہے۔ روون اٹکنسن یہ کردار ادا کررہے ہیں۔ 6 سال قبل ہرارے کے زرعی شو کے دوران پاکستان نے ایک فنکار کو جعلی مسٹر بین بنانے کیلئے بھیجا تھا۔
پاکستان نے جس شخص کو جعلی مسٹر بین بناکر زمبابوے بھیجا اس کا نام عاصم محمد تھا جوکہ مسٹر بین جیسا لگتا تھا۔ حد تو تب ہوگئی جب پاکستان کے اس جعلی بین شو کیلئے 10 ڈالر کا ٹکٹ بھی لگادیا گیا۔ پاکستان کے اس عمل سے زمبابوے کے شائقین مایوس ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ میچ سے بدلہ لیں گے اور آخر کار اب زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیکر بدلہ لے لیا۔