شمالی بھارت
کیرالا میں منکی پاکس کا تیسرا کیس
کیرالا میں جمعہ کے دن منکی پاکس کا تیسرا کیس درج ہوا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ضلع ملاپورم آنے والا نوجوان پازیٹیو پایا گیا۔
ترواننت پورم: کیرالا میں جمعہ کے دن منکی پاکس کا تیسرا کیس درج ہوا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ضلع ملاپورم آنے والا نوجوان پازیٹیو پایا گیا۔
اسے سرکاری میڈیکل کالج ہاسپٹل منجیری میں دوسرے مریضوں سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ پہلا کیس 14 جون کو ضلع کولم میں درج ہوا تھا۔ اس کے چند دن بعد دوسرا کیس کنور میں سامنے آیا تھا۔ یہ 2 نوجوان بھی متحدہ عرب امارات سے ہی آئے تھے۔
اسی دوران ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے جمعہ کے دن اپنے محکمہ کے عہدیداروں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ صورتِ حال پوری طرح قابومیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام 14 اضلاع میں آئسولیشن وارڈس تیار رکھے گئے ہیں۔