تعلیم و روزگار
گورنمنٹ ڈگری کالج نسواں گولکنڈہ میں جزوقتی لکچررس کے تقررات
گیسٹ فیکلٹی کے تقرر کے لئے متعلقہ مضامین سے ماسٹر ڈگری میں کم از کم 55 فی صد نشانات لازمی ہیں۔
حیدرآباد: کمشنر آف کالیجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی ہدایت اور ڈاکٹر کے سرینواس راجو پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں گولکنڈہ حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب کامرس، کمپیوٹر سائنس اور پولیٹیکل سائنس کے لئے جزوقتی لکچررس سے درخواستیں مطلوب ہیں۔
گیسٹ فیکلٹی کے تقرر کے لئے متعلقہ مضامین سے ماسٹر ڈگری میں کم از کم 55 فی صد نشانات لازمی ہیں۔
ایسے خاتون امیدوار جو متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی / نیٹ /سیٹ رکھنے کے علاوہ تدریسی تجربہ رکھتے ہیں انہیں ترجیح دی جائے گی۔
اہلیت رکھنے والے امیدوار 29/اکتوبر تا یکم/ نومبر شام 4 بجے تک دفتر کالج میں درخواستیں مع اسناد و فوٹو جمع کرواسکتے ہیں۔
a3w