جرائم و حادثات

ہوٹل ملازم کو کھلونا پستول سے ڈرانے پر ملزم گرفتار

شاہ علی بنڈہ پولیس اورشاہ غوث ہوٹل ملازم کو کھلوناپستول سے ڈراکر ڈسپوزل گلاس لینے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: شاہ علی بنڈہ پولیس اورشاہ غوث ہوٹل ملازم کو کھلوناپستول سے ڈراکر ڈسپوزل گلاس لینے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
دیر رات تک پان شاپ کھلی رکھنے پر جرمانہ۔ پولیس کی کارروائی

پولیس نے بتایاکہ سیدعلی چبوترہ علاقہ کا بیروزگار23 سالہ سعود بن ابوبکرجابری نے کل شاہ غوث ہوٹل کے کاؤنٹرسے چائے لیا اورڈسپوزل گلاسوں کے لئے جھگڑاشروع کردیا۔

اس کے بعد اس نے اپنی جیب سے کھلونا پستول نکال کر ٹیبل پررکھ دیا۔ اورمفت میں ڈسپوزل گلاسس حاصل کرلیا۔

شاہ غوث ہوٹل کے مالکین کی شکایت پر انسپکٹر پی رمیش نے ملزم کو آج صبح گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ ملزم کے خلاف کرائم نمبر121/2023 میں دفعہ386 اورآرمس ایکٹ28 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔