جرائم و حادثات

شمس آباد ایرپورٹ کے قریب آتشزدگی کاواقعہ

آگ بجھانے والی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران کمپنی کے کارکنوں نے آگ کے پھیلنے کے باعث مقام سے فوری طور پرفرار ہوگئے۔ حکام آگ کے لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: شمس آباد ایرپورٹ کے قریب پیر کی شام آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ایک بیٹری بنانے والی کمپنی میں پیش آیا۔ حکام اور پولیس نے تصدیق کی کہ آگ زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل پر لگی۔

متعلقہ خبریں
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی

آگ بجھانے والی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران کمپنی کے کارکنوں نے آگ کے پھیلنے کے باعث مقام سے فوری طور پرفرار ہوگئے۔ حکام آگ کے لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

 ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ ویلڈنگ کے کام کی وجہ سے آگ لگی ہوگی ، تاہم پولیس دیگر ممکنہ وجوہات کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔

خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، اور پولیس و کمپنی انتظامیہ نے سکون کی سانس لی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔