تلنگانہ

بی جے پی حکومت،اے پی تنظیم جدید ایکٹ کے وعدوں پو راکرے:چاڈاوینکٹ ریڈی

سی پی آئی لیڈر چاڈا وینکٹ ریڈی نے سوال کیا کہ مودی کی گیارنٹی کی بات کرنے والی بی جے پی گزشتہ انتخابات کے دوران تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کو کیوں فراموش کرگئی۔

حیدرآباد: سی پی آئی لیڈر چاڈا وینکٹ ریڈی نے سوال کیا کہ مودی کی گیارنٹی کی بات کرنے والی بی جے پی گزشتہ انتخابات کے دوران تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کو کیوں فراموش کرگئی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

انہوں نے کہا کہ پہلے آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ میں تلنگانہ سے کئے گئے وعدوں کوپورا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ میں جو وعدے کئے گئے تھے، ان وعدوں پر عمل بھی نہیں کیاگیا۔

اس پر سوال اٹھانے والی اپوزیشن کا گلا دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ای ڈی اور آئی ٹی کی کارروائی اپوزیشن کے خلاف کی جارہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ تلنگانہ کے لئے بی جے پی نے کیا کیا ہے؟عوام زعفرانی جماعت کی دھوکہ بازی والی باتوں پر یقین کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت جھوٹ کا سہارالے رہی ہے۔