دہلی

راہول گاندھی نے کھڑگے کو ان کی میعاد کے دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی

گاندھی اور پارٹی کے دیگر کئی سینئر لیڈروں کی موجودگی میں کھڑگے نے اپنی میعاد کار کے دو سال مکمل ہونے پر دو کیک بھی کاٹے ۔ اس موقع پر مسٹر گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں نے مسٹر کھڑگے کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں ۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو مسٹر ملک ارجن کھڑگے کو کانگریس صدر کے طور پر ان کی دو سالہ مدت پوری ہونے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

اس موقع پر مسٹر گاندھی اور پارٹی کے دیگر کئی سینئر لیڈروں کی موجودگی میں کھڑگے نے اپنی میعاد کار کے دو سال مکمل ہونے پر دو کیک بھی کاٹے ۔ اس موقع پر مسٹر گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں نے مسٹر کھڑگے کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں ۔

اپنے پیغام مبارکباد میں گاندھی نے کہا ” مسٹر ملک ارجن کھڑگے جی کو کانگریس صدر کے طور پر دو سال مکمل کرنے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ آپ کی قیادت نے عوام کی خدمت کرنے کے پارٹی کے عزم کو مضبوط کیا ہے۔”

انہوں نے کہا "آپ کی جدوجہد اور تجربہ ہمیں متاثر کرتا ہے۔ آئین اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے آپ کی رہنمائی ہر انصاف پسند جنگجو کے لیے انتہائی قیمتی ہے۔”