مشرق وسطیٰ

حج سیزن کا آغاز: خانہ کعبہ کے غلاف کو بلند کر دیا گیا

اس سالانہ اقدام کا بنیادی مقصد حج کے دوران لاکھوں عازمین کی آمد کے پیشِ نظر غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان، رگڑ یا مٹی سے محفوظ رکھنا ہے، کیونکہ طواف کے دوران زائرین کی بڑی تعداد غلاف کو چھونے کی کوشش کرتی ہے۔

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین کے امور کی نگران اعلیٰ اتھارٹی نے حج کے بابرکت ایام قریب آتے ہی روایتی و احتیاطی تدابیر کے طور پر غلافِ کعبہ (کسوہ) کو بلند کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
سعودی عرب: منیٰ میں عازمینِ حج کے خیرمقدم کی تیاریاں عروج پر
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن


انتظامیہ کے مطابق خانہ کعبہ کے غلاف کو نچلے حصے سے تقریباً تین میٹر تک اوپر اٹھایا گیا ہے اور اس کے نیچے چاروں طرف سفید رنگ کا سوتی کپڑا (احرام) لپیٹ دیا گیا ہے۔

اس سالانہ اقدام کا بنیادی مقصد حج کے دوران لاکھوں عازمین کی آمد کے پیشِ نظر غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان، رگڑ یا مٹی سے محفوظ رکھنا ہے، کیونکہ طواف کے دوران زائرین کی بڑی تعداد غلاف کو چھونے کی کوشش کرتی ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام عمل انتہائی منظم انداز میں فنی ماہرین کی نگرانی میں مکمل کیا گیا، جس میں خصوصی عملے نے جدید آلات کا استعمال کیا۔ اس موقع پر حرم مکی میں حفاظتی اور انتظامی انتظامات بھی انتہائی سخت رکھے گئے تھے تاکہ اس عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے پائے تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔


واضح رہے کہ غلاف کو بلند کرنے کی یہ روایت ہر سال حج سے قبل اپنائی جاتی ہے، اور حج کے مناسک کی ادائیگی کے بعد غلاف کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں نیچے کر دیا جاتا ہے۔